سورة المطففين - آیت 28

عَيْنًا يَشْرَبُ بِهَا الْمُقَرَّبُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

وہ ایک چشمہ ہے جس سے مقرب (ف 1) پیتے ہیں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 1 یعنی مقرب لوگ اس چشمہ کی شراب خالص پیتے ہیں اور ” ابرار“ کو اس کی ملونی دی جاتی ہے جیسے کسی کو شربت پلاتے وقت اس میں روح کیوڑا یا عرق گلاب ملایا جائے۔