سورة الإنفطار - آیت 12

يَعْلَمُونَ مَا تَفْعَلُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

جو کچھ تم کرتے ہو ان کو معلوم رہتا ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 9 لہذا تمہارا یہ سمجھ کر زندگی گزارنا سراسر حماقت ہے کہ شاید تمہارا کوئی گناہ اللہ تعالیٰ کے ریکارڈ میں نہ آیا ہو، اور تم اس پر سزا پانے سے بچ جائو۔ یہ فرشتے ہر انسان پر چار کی چار تعداد میں مقرر ہیں۔ دو اس کی نیکیاں لکھتے ہیں اور دو برائیاں۔ (تفصیل کے لئے دیکھیے سورۃ رعد آیت 11 مع فائدہ)