سورة الإنفطار - آیت 11

كِرَامًا كَاتِبِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

یعنی بزرگ لکھنے والے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 8 عزت والے اس لئے کہ وہ لکھنے میں رہتے دیتے ہیں اور نہ کوئی بات زیادہ لکھتے ہیں حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : اللہ تعالیٰ تمہیں ننگے ہونے سے منع فرماتا ہے لہٰذا تم اپنے ساتھ رہنے والے کراماً کاتبین فرشتوں سے شرم کرو جب تم میں سے کوئی شخص کھلی جگہ نہائے تو اسے چاہئے کہ کپڑے سے پردہ پوشی کرلے یا دیوار یا اونٹ وغیرہ کی اوٹ کرلے۔ (ابن کثیر بحوالہ بزار)