سورة الإنفطار - آیت 9
كَلَّا بَلْ تُكَذِّبُونَ بِالدِّينِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
ہرگز نہیں بلکہ تم انصاف کے دن کو جھٹلاتے (ف 1) ہو۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 7 یعنی یہی نہیں کہ تم اپنے خالق و مالک سے غافل ہو بلکہ قیامت سے بھی انکار کرتے ہو اس لئے شتر بے مہار کی طرح جو چاہتے ہو کرتے ہو۔ اس چیز نے تمہاری زندگی کو حیوانوں سے بدتر بنا دیا ہے۔