سورة الإنفطار - آیت 7

الَّذِي خَلَقَكَ فَسَوَّاكَ فَعَدَلَكَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

جس نے تجھے پیدا کیا پھر تجھے درست کیا پھر برابر کیا

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 5 یعنی متناسب اعضاء دیئے یہ نہیں کہ ایک ٹانگ لمبی دی اور دوسری چھوٹی یا ایک آنکھ بڑی دی اور دوسری چھوٹی شاہ صاحب فرماتے ہیں : ” یعنی ٹھیک کیا بدن میں برابر کیا (خوبصورتی کے ساتھ بنایا) خصلت میں“ موضح)