سورة التكوير - آیت 24
وَمَا هُوَ عَلَى الْغَيْبِ بِضَنِينٍ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور وہ پوشیدہ بات پر بخیل بھی نہیں ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 14 یعنی اسے بغیر کمی کے پورا پورا پہنچا دیتا ہے، ضنین، کے دوسرے معنی متهم کے بھی ہیں۔ یعنی وحی کے بارے میں اس پر جھوٹ کی تہمت نہیں لگائی جاسکتی۔