سورة التكوير - آیت 12
وَإِذَا الْجَحِيمُ سُعِّرَتْ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
اور جب دوزخ دہکائی جائے گی
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 10 شروع سورۃ سے یہاں تک کل بارہ چیزوں کا ذکر ہوا ہے بعض مفسرین کہتے ہیں پہلی چھ کا وقوع قرب قیامت کے دنوں میں ہوگا اور اگلی چھ چیزوں یعنی از وادالنفوس تاولو الجنۃ ازلفث) کا آخرت میں۔ جب یہ بارہ چیزیں ہوجائیں گی تو کیا ہوگا؟ اس کا جواب اگلی آیت میں آرہا ہے۔