سورة التكوير - آیت 11

وَإِذَا السَّمَاءُ كُشِطَتْ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور جب آسمان کی کھال اتاری جائے گی۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 9 جیسا کہ ذبح کئے ہوئے جانور کی کھال اتاری جاتی ہے۔ اس سے مراد بعض مفسرین نے یہ لی ہے کہ آسمان کو اس کی جگہ سے ہٹا دیا جائے گا یا لپیٹ دیا جائے گا۔ واللہ اعلم (شوکانی)