سورة عبس - آیت 31

وَفَاكِهَةً وَأَبًّا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور میوے اور چارہ۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 12 اَبٌّ سے مراد دراصل وہ گھاس یا چارہ ہے جسے لوگ نہیں کھاتے بلکہ جانور کھاتے ہیں اور وہ زمین سے آدمی کی کوشش کے بغیر خود بخود پیدا ہوتا ہے۔ (فتح القدیر)