سورة عبس - آیت 17
قُتِلَ الْإِنسَانُ مَا أَكْفَرَهُ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
آدمی پرخداکی مار وہ کیسا کچھ ناشکرگزار ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 5 مراد وہ آدمی ہے جو قرآن جیسی نعمت کی قدر نہیں کرتا اور اس سے نصیحت حاصل نہیں کرتا، یا عام لوگ مراد ہیں۔