سورة عبس - آیت 7

وَمَا عَلَيْكَ أَلَّا يَزَّكَّىٰ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اگر وہ پاک نہ ہو تو تجھ پر کچھ گناہ نہیں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 12 یعنی آپ (ﷺ)کا کام اللہ کا پیغام دینا تھا سو وہ آپ (ﷺ)نے ان کافروں تک پہنچا دیا اب اگر یہ نہ مانیں تو آپ (ﷺ)پر ان کے نہ ماننے کی ذمہ داری نہیں ہے۔ آپ (ﷺ)ان کے پیچھے اس قدر کیوں پڑتے ہیں جیسے سمجھا کر ہی دم لیں گے۔