سورة النازعات - آیت 46

كَأَنَّهُمْ يَوْمَ يَرَوْنَهَا لَمْ يَلْبَثُوا إِلَّا عَشِيَّةً أَوْ ضُحَاهَا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

جس دن وہ اسے دیکھیں گے ایسے ہونگے کہ گویا وہ دنیا میں ایک شام یا ایک صبح سے زیادہ نہ رہے تھے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 7 یا (قبروں میں) پہر بھر شام، یا پہر بھر صبح رہے“ یعنی بہت تھوڑی دیر رہے۔