سورة النازعات - آیت 44
إِلَىٰ رَبِّكَ مُنتَهَاهَا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اس کے علم کی انتہا تیرے رب کے پاس ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 5 یعنی وہی جانتا ہے اور کوئی نہیں جانتا۔ شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں : یعنی پوچھتے پوچھتے اسی تک پہنچتا ہے بیچ میں سب بے خبر ہیں۔ (موضح)