سورة النازعات - آیت 16
إِذْ نَادَاهُ رَبُّهُ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًى
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
جب اسے اس کے رب نے پاک میدان میں جس کا نام طویٰ ہے پکارا۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 8 یہ اس وقت کا واقعہ ہے جب حضرت موسیٰ ( علیہ السلام) اپنے گھروالوں کے ساتھ مدین سے مصر آرہے تھے اور ایک پہاڑ پر آگ جلتی دیکھ کر اس کی طرف گئے تھے۔ (طہ :9-10۔ سورۃ قصص :29)