فَقَاتِلْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ لَا تُكَلَّفُ إِلَّا نَفْسَكَ ۚ وَحَرِّضِ الْمُؤْمِنِينَ ۖ عَسَى اللَّهُ أَن يَكُفَّ بَأْسَ الَّذِينَ كَفَرُوا ۚ وَاللَّهُ أَشَدُّ بَأْسًا وَأَشَدُّ تَنكِيلًا
سو (اے محمد ﷺ) تو خدا کی راہ میں لڑائی کر ، تو ذمہ دار نہیں مگر اپنی جان کا اور تو ایمانداروں کو (لڑائی پر) ابھار قریب ہے کہ خدا کافروں کی لڑائی بند کر دے اور خدا لڑائی میں اور سزا دینے میں بہت سخت ہے ۔
ف 6 اوپر کی آیات میں جہاد کی ترغیب دی اور اس کے بعد منافقین کی سرگرمیوں کا ذکر کیا۔، اب اس آیت میں فرمایا کہ آپ (ﷺ) ان منافقین ساتھ ہونے یا نہ ہونے کی پرواہ نہ کریں آپ (ﷺ) کی ذمہ داری یہ ہے کہ آپ (ﷺ) خو دبھی جہاد کے لیے نکلیں اور دوسرے مومنوں کو بھی ترغیب دیں۔ ف 7 اللہ تعالیٰ کی طرف سے عَسَى ٰ کا لفظ یقین کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔ پس آیت میں وعدہ کیا جارہا ہے کہ عنقریب کفا رکا زور ٹوٹ جائے گا اور مسلمانوں کو غلبہ نصیب ہوگا۔۔