سورة النازعات - آیت 3

وَالسَّابِحَاتِ سَبْحًا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور تیر کر بہنے والوں کی۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 13 یا ” جوروحوں کو نکالنے کے لئے بدنوں میں تیرتے ہیں۔ یا جو اللہ تعالیٰ کے احکام لے کر جلدی سے زمین کی طرف آتے ہیں، بعض مفسرین نے سَابِحَاتِ ، سے مراد گھوڑے لئے ہیں جو لڑائی میں تیزی کے ساتھ دوڑتے ہیں گویا سمندر میں تیر رہے ہیں۔