سورة النبأ - آیت 39
ذَٰلِكَ الْيَوْمُ الْحَقُّ ۖ فَمَن شَاءَ اتَّخَذَ إِلَىٰ رَبِّهِ مَآبًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
یہ دن ضرور آنے والا ہے ۔ سو جو چاہے اپنے رب کے پاس ٹھکانہ بنارکھے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 8 یعنی اس دن کا آنا یقینی ہے۔ اگر کسی کو اپنی بھلائی مطلوب ہے تو اسے چاہئے کہ اس کے لئے تیاری کرے۔