سورة النبأ - آیت 36
جَزَاءً مِّن رَّبِّكَ عَطَاءً حِسَابًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
یہ تیرے رب کا حساب (ف 2) سے دیا ہوا بدلہ ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 4 یعنی ان کا کوئی چھوٹے سے چھوٹا عمل ایسا نہ ہوگا جو حساب میں نہ آئے اور ” حِسَابًا “ کا مطلب بعض مفسرین نے كافیا، بیان کیا ہے یعنی اتنا بدلہ جس سے زیادہ کی خواہش بھی نہ ہو۔