سورة النبأ - آیت 30

فَذُوقُوا فَلَن نَّزِيدَكُمْ إِلَّا عَذَابًا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

سو اب چکھو کہ ہم تمہارے لئے سوائے (ف 1) عذاب کے اور کچھ نہ بڑھائیں گے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 2 یعنی جس طرح تم کفر وتکذیب میں برابر پڑھتے چلے گئے اسی طرح ہم بھی تمہارا عذاب برابر بڑھاتے رہیں گے اور کسی لمحہ اس میں تخفیف نہ کریں گے۔ (نساء :156، اسراء :57)