سورة النبأ - آیت 19

وَفُتِحَتِ السَّمَاءُ فَكَانَتْ أَبْوَابًا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور آسمان کھولا جائے گا تو دروازے ہوجائیں گے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 14 آسمان اس لئے پھٹے گا کہ فرشتے زمین پر اتر سکیں جیسے فرمایا : İوَيَوْمَ ‌تَشَقَّقُ السَّمَاءُ بِالْغَمَامِ وَنُزِّلَ الْمَلَائِكَةُ تَنْزِيلًاĬ (سورہ فرقان :25) معلوم ہوا کہ آسمان میں ” خرق“ ممتنع نہیں ہے جیسا کہ فلاسفہ کا مشہور مذہب ہے۔ گوملاصدرانے اسفاراربعہ، میں تحقیق سے ثابت کیا ہے کہ’’ امتناع خرق‘‘ اساطین فلاسفہ کا قول نہیں ہے۔ آج کل کے فلاسفہ نے معروف آسمان کا بھی انکار کیا ہے مگر کوئی ایسی تحقیق پیش نہیں کی جس کی بنا پر آیات و احادیث صحیحہ کی تاویل کرنی پڑے۔