سورة النبأ - آیت 3

الَّذِي هُمْ فِيهِ مُخْتَلِفُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

جس میں وہ اختلاف کررہے ہیں

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 3 قیامت، قرآن یا خود آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بارے میں مگر جمہور علما نے اس سے قیامت ہی مراد لی ہے۔ یعنی کوئی قیامت کے آنے میں شک کرتا ہے کوئی اس سے بالکل انکار کرتا ہے۔ قرآن میں اختلاف یہ ہے کہ کوئی قرآن کو سحر کہتا ہے اور کوئی پہلوں کے افسانے۔ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بارے میں بھی وہ مختلف قسم کی چہ میگوئیاں کرتے کبھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ساحر کبھی شاعر اور کبھی مجنوں کہتے ہیں۔ (قرطبی)