سورة الإنسان - آیت 26

وَمِنَ اللَّيْلِ فَاسْجُدْ لَهُ وَسَبِّحْهُ لَيْلًا طَوِيلًا

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور کچھ بات میں اسے سجدہ کر اور بڑی رات تک اس کی تسبیح کر

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 12 یعنی تہجد کی نماز پڑھئے۔ یہ حکم استحباب کے لئے ہے، اگر یہ کہا جائے کہ تہجد کی نماز نبی ﷺ پر بھی فرض نہ تھی بلکہ عام مسلمانوں کی طرح صرف نفل تھی۔ یا یہ حکم صرف نبی ﷺ کے لئے ہے، اگر یہ کہا جائے کہ تہجد کی نماز آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر فرض تھی۔