سورة الإنسان - آیت 12
وَجَزَاهُم بِمَا صَبَرُوا جَنَّةً وَحَرِيرًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور باغ اور ریشمی لباس انہیں ان کے صبر کا بدلہ دیا۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 13 یعنی اللہ و رسول (ﷺ)کے عائد کردہ احکام بجالائے تھے اور ان کی منع کردہ چیزوں سے بازر ہے تھے۔ ف 14 جس کا پہننا ان پر دنیا میں حرام کیا گیا تھا اور انہوں نے کبھی اسے نہ پہنا تھا۔