سورة الإنسان - آیت 6
عَيْنًا يَشْرَبُ بِهَا عِبَادُ اللَّهِ يُفَجِّرُونَهَا تَفْجِيرًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
وہ ایک چشمہ ہے جس سے اللہ کے بندے پیتے ہیں اس کی نالیاں (اپنے ڈیروں میں) لے جاتے ہیں۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 6 یعنی وہ ان کے اختیار میں ہوگا، وہ جدھر اور جیسے چاہیں گے اس کی نالیاں بہنے لگیں گی۔