سورة القيامة - آیت 18

فَإِذَا قَرَأْنَاهُ فَاتَّبِعْ قُرْآنَهُ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

پھر جب ہم اسے پڑھنے لگیں تو پیروی کر ہمارے پڑھنے کی

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 4 صحیحین وغیرہ میں حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر وحی اترتے وقت سختی ہوتی تو آپ جلدی جلدی اپنی زبان اور ہونٹ ہلاتے رہتے اس ڈر سے کہ کہیں وحی کا کوئی حصہ آپ بھول نہ جائیں آپ یہ چاہتے کہ اسے اس طرح محفوظ کرلیں۔ اس پر اللہ تعالیٰ نییہ آیات نازل فرمائیں چنانچہ اس کے بعد جب وحی آتی تو آپ خاموش رہ کر سنتے رہتے، جب حضرت جبریل چلے جاتے تو آپ جو انہوں نے پڑھایا ہوتا اللہ تعالیٰ کے وعدہ کے مطابق پڑھ دیتے۔ نیز دیکھیے سورۃ طہ 114 (شو کانی)