سورة المدثر - آیت 22

ثُمَّ عَبَسَ وَبَسَرَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

پھرتیوری چڑھائی اور منہ بنایا۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف14 یعنی جب اسے كوئی ایسی بات نه ملی جسے وه قرآن پر بطور اعتراض پیش كر سكے تو گھٹ کر رہ گیا اور غصہ سے جھنجلا کر اپنا منہ بگاڑ لیا ۔