سورة المزمل - آیت 15
إِنَّا أَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَىٰ فِرْعَوْنَ رَسُولًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
بے شک ہم نے تمہاری طرف رسول بھیجا ہے جو تم پر گواہ ہے جیسے کہ ہم نے فرعون کی طرف رسول بھیجا تھا۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 2 یعنی قیامت کے دن تم سب کے متعلق گواہی دے گا کہ کس نے اس کا کہنا مانا اور کس نے نافرمانی کی۔