سورة المزمل - آیت 11

وَذَرْنِي وَالْمُكَذِّبِينَ أُولِي النَّعْمَةِ وَمَهِّلْهُمْ قَلِيلًا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور مجھے اور جھٹلانے والے کو جو نعمت (آسودگی) چھوڑدے اور انہیں تھوڑی سے مہلت دے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 1 یعنی ان کی شامت آیا چاہتی ہے ذرا انتظار کیجیے۔ چنانچہ بدر کے دن مشرکین مکہ کی یہ شامت آگی۔