سورة المزمل - آیت 6
إِنَّ نَاشِئَةَ اللَّيْلِ هِيَ أَشَدُّ وَطْئًا وَأَقْوَمُ قِيلًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
بے شک رات کا اٹھنا نفس کو سخت مچلنے والا اور قول کو زیادہ درست کرنے والا ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 15 کیونکہ وہ نفس پر بہت شاق گزرتا ہے۔ ف 16 کیونکہ اس وقت دل و دماغ حاضر ہوتے ہیں۔