سورة الجن - آیت 13
وَأَنَّا لَمَّا سَمِعْنَا الْهُدَىٰ آمَنَّا بِهِ ۖ فَمَن يُؤْمِن بِرَبِّهِ فَلَا يَخَافُ بَخْسًا وَلَا رَهَقًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور یہ کہ ہم نے جب ہدایت کی بات سنی تو ہم اس پر ایمان لائے ۔ سو جو کوئی اپنے رب پر ایمان لائے گا وہ نہ کسی نقصان سے ڈرے گا اور نہ کسی ستم (زبردستی) سے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 5 مراد قرآن ہے جو انہوں نے نبی (ﷺ)کی زبان مبارک سے سنا۔ ف 6 یعنی نہ یہ ڈر ہوگا کہ اس کی نیکیوں میں کمی کردی جائے گی اورنه یہ اندیشہ کہ اس کی برائیوں میں اضافہ کردیا جائے گا۔