سورة الجن - آیت 12
وَأَنَّا ظَنَنَّا أَن لَّن نُّعْجِزَ اللَّهَ فِي الْأَرْضِ وَلَن نُّعْجِزَهُ هَرَبًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور یہ کہ ہم نے جان لیا کہ ہم اللہ کو زمین پر ہرگز عاجز نہ کرسکیں گے اور نہ بھاگ کر عاجز کرسکیں گے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 4 یعنی زمین یا آسمان میں کہیں بھاگ جائیں، اس کے اختیار اور پکڑ سے باہر نہیں جاسکتے کیونکہ ہر جگہ اسی کی حکومت ہے۔