سورة الجن - آیت 11

وَأَنَّا مِنَّا الصَّالِحُونَ وَمِنَّا دُونَ ذَٰلِكَ ۖ كُنَّا طَرَائِقَ قِدَدًا

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور یہ کہ بعض ہم میں نیک ہیں اور بعض کے سوا ہیں (سو) ہم مختلف راہوں پر ہیں

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 3 امام سعید بن المسیب اور مجاہد کہتے ہیں کہ آدمیوں کی طرح جنوں کے بھی مختلف گروہ تھے۔ چنانچہ کوئی مسلمان تھا کوئی یہودی کوئی نصرانی اور کوئی مجوسی (قرطبی)