سورة الجن - آیت 4

وَأَنَّهُ كَانَ يَقُولُ سَفِيهُنَا عَلَى اللَّهِ شَطَطًا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور یہ کہ ہم میں بیوقوف جن اللہ کی نسبت جھوٹ کہا کرتے تھے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 9 یعنی یہ کہتا تھا کہ اللہ کی بیوی اور اولاد ہے۔ بیوقوف سے مراد سرکش ومشرک جن ہیں یا خاص طور پر ابلیس۔