سورة نوح - آیت 28

رَّبِّ اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِمَن دَخَلَ بَيْتِيَ مُؤْمِنًا وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَلَا تَزِدِ الظَّالِمِينَ إِلَّا تَبَارًا

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اے میرے رب مجھے اور میرے ماں باپ کو بخش دے اور جو میرے گھر میں مومن آئے اس کو بھی اور مومن مردوں اور مومن عورتوں کو بھی اور ظالموں کے لئے ہلاک ہونا ہی پڑا

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 2 میرے گھر میں آ کر پناہ لے یا میری مسجد میں آئے یا میری کشتی میں سوار ہو۔ ف 3 اللہ تعالیٰ نے حضرت نوح کی یہ دعا قبول فرمائی اور طوفان بھجیا جس نے تمام مشرکوں اور کافروں کو غرق کردیا۔ حضرت نوح کی یہ دعا قیامت تک آینوالے تمام ایماندار مردوں اور عورتوں اور ظالم مشرک و کافر مردوں اور عورتوں کے لئے ہے۔