سورة نوح - آیت 27

إِنَّكَ إِن تَذَرْهُمْ يُضِلُّوا عِبَادَكَ وَلَا يَلِدُوا إِلَّا فَاجِرًا كَفَّارًا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اگر تو انہیں چھوڑے گا تو وہ تیرے بندوں کو گمراہ کرینگے اور جو جنیں گے وہ بدکار (ف 1) ناشکرگزار ہی ہوگا۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 1 یہ حضرت نوح(علیه السلام) نے اس تجربہ کی بنا پر فرمایا جو انہیں اپنی قوم میں 950 سال تک دعوت و تبلیغ کا کام کرتے رہنے کے بعد حاصل ہوا تھا۔