سورة نوح - آیت 4
يَغْفِرْ لَكُم مِّن ذُنُوبِكُمْ وَيُؤَخِّرْكُمْ إِلَىٰ أَجَلٍ مُّسَمًّى ۚ إِنَّ أَجَلَ اللَّهِ إِذَا جَاءَ لَا يُؤَخَّرُ ۖ لَوْ كُنتُمْ تَعْلَمُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
وہ تمہارے گناہ بخشے گا اور وقت مقرر تک تم کومہلت دیگا ۔ بےشک اللہ کا وعدہ جب آتا ہے تو پیچھے نہیں ہٹایا جاتا ۔ کاش کہ تم جانتے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 6 دوسرا ترجمہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ” وہ تمہارے گناہ بخش دے گا۔“ اس صورت میں ” مِنْ “ کا لفظ زائد ہوگا۔