سورة المعارج - آیت 33

وَالَّذِينَ هُم بِشَهَادَاتِهِمْ قَائِمُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور اپنی گواہیوں پر قائم رہتے ہیں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 4 یعنی سچی گواہی دیتے ہیں کسی کے ڈر یا طمع سے گواہی دینے میں جھوٹ نہیں بولتے اور نہ کوئی بات چھپاتے ہیں دیکھیے (سورہ بقرہ 40اور283)