سورة الحاقة - آیت 50

وَإِنَّهُ لَحَسْرَةٌ عَلَى الْكَافِرِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور یہ قرآن کافروں پر پچھتاوا ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 14 یعنی جب وہ قیامت کے دن اپنے برے اور اہل ایمان کے اچھے انجام کو دیکھیں گے تو حسرت کریں گے کاش ہم بھی اگر قرآن پر ایمان لے آتے تو آج اس برے انجام سے دوچار نہ ہوتے۔