سورة الحاقة - آیت 29

هَلَكَ عَنِّي سُلْطَانِيَهْ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

میری سلطنت مجھ سے جاتی رہی

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 3 ” سلطان“ سے مراد دلیل و حجت اور دولت و حکومت چیز ہو سکتی ہے۔ مقاتل کہتے ہیں کہ اس سے مراد وہ اقتدار ہے جو ہر شخص کو اپنے ہاتھ پائوں پر ہوتا ہے چنانچہ قیامت کے روز جب کافر کے ہاتھ پائوں اس کے خلاف گواہی دینگے تو وہ کہے گا ” ھلک عنی سلطانیہ“ آج میرا اقتدار مجھ سے جاتا رہا۔ (شوکانی)