سورة القلم - آیت 51

وَإِن يَكَادُ الَّذِينَ كَفَرُوا لَيُزْلِقُونَكَ بِأَبْصَارِهِمْ لَمَّا سَمِعُوا الذِّكْرَ وَيَقُولُونَ إِنَّهُ لَمَجْنُونٌ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور تحقیق نزدیک ہیں وہ لوگ جو کافر ہوئے کہ وہ اپنی تند (نظروں) سے تجھے ڈگائیں ۔ جب وہ قرآن سنتے اور کہتے کہ تو دیوانہ ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 7 یعنی آپ کی طرف انتہائی غصہ سے بھری ہوئی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔