سورة القلم - آیت 31

قَالُوا يَا وَيْلَنَا إِنَّا كُنَّا طَاغِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

بولے ہم پر افسوس ہم ہی سرکش تھے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 3 ” حد سے بڑھنا یہی تھا کہ انہوں نے خدا کا خیال چھوڑ دیا اور اس کے دیئے ہوئے مال کو اپنا سمجھنے لگے۔ اس لئے ایسی تجویزیں سوچنے پر اتر آئے کہ فقیروں اور محتاجوں کو ان کے حق سے محروم کردیا۔ حتی کہ ” ان شاء اللہ“ کہنے کی بھی ضرورت محسوس نہ کی۔