سورة القلم - آیت 28

قَالَ أَوْسَطُهُمْ أَلَمْ أَقُل لَّكُمْ لَوْلَا تُسَبِّحُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ان کا پچھلا بولا کیا میں نے تم سے نہ کہا تھا کہ تم تسبیح کیوں نہیں کرتے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 1 ” لولا تسبحون“ کے لفظی معنی ہیں ” تم تسبیح کیوں نہیں کرتے“ اس مقام پر تسبیح سے مراد ” انشاء اللہ“ بھی ہوسکتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا کرنا اور قول و عمل سے اس کا شکر بجالانا بھی۔