سورة القلم - آیت 26
فَلَمَّا رَأَوْهَا قَالُوا إِنَّا لَضَالُّونَ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
پھر جب اسے دیکھا تو بولے کہ ہم بھول گئے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 15 یعنی شاید ہم کسی دوسری جگہ آگئے ہیں۔ یہ باغ جوکٹا ہوا یا جلا ہوا ہے ہمارا نہیں ہے۔ ف 6 1 یعنی بعد میں جب انہوں نے غور کیا تو سمجھ گئے کہ نہیں یہ جگہ تو ہمارے ہی باغ کی ہے لیکن ہماری قسمت پھوٹ گئی اور ہم اللہ تعالیٰ کی درگاہ سے دھتکار دیئے گئے۔