سورة القلم - آیت 4

وَإِنَّكَ لَعَلَىٰ خُلُقٍ عَظِيمٍ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور بےشک تو بہت بڑا خلیق ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 2 یہ آنحضرت کا ” خلق عظیم“ تھا کہ آپ کافروں کے ہاتھوں اور ان کی زبان سے طرح طرح کی تکلیفیں اٹھاتے تھے لیکن ان کے لئے بد دعا کا کوئی کلمہ زبان پر نہ لاتے تھے۔ حدیث میں ہے کہ آنحضرت نے کسی سے اپنی ذات کے لئے اتنقام نہیں لیا۔ ہاں اگر کوئی شخص اللہ تعالیٰ کی حرمتوں کو پامال کرتا تو اسے اللہ کے لئے انتقام لیتے۔ ایک دوسری حدیث میں آنحضرت نے اپنی بعثت کا مقصد ہی عمدہ اخلاق کی تکمیل بتایا ہے کتاب الشمائل عام ترمذی اخلاق نبوی کے بیان پر بہترین مرقع ہے۔ (ابن کثیر)