سورة الملك - آیت 30

قُلْ أَرَأَيْتُمْ إِنْ أَصْبَحَ مَاؤُكُمْ غَوْرًا فَمَن يَأْتِيكُم بِمَاءٍ مَّعِينٍ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

تو کہہ بھلا دیکھو تو اگر صبح کو تمہارا پانی خشک ہوجائے ۔ تو تمہیں جاری نتھرا پانی (ف 1) کون لادے گا۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 9 یعنی کوئی نہیں۔ تفسیر جلالین میں ہے کہ اس آیت کو پڑھنے اور سننے والے کو ” ‌اللَّهُ ‌رَبُّ ‌الْعالَمِينَ “ کہنا مستحب ہے۔ (وحیدی)