سورة الملك - آیت 26
قُلْ إِنَّمَا الْعِلْمُ عِندَ اللَّهِ وَإِنَّمَا أَنَا نَذِيرٌ مُّبِينٌ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
تو کہہ خدا ہی کو علم ہے اور میں فقط کھول کر ڈر سنانے والا ہوں
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 4 یعنی وقت کی تعیین میں نہیں کرسکتا۔ اس کا علم صرف اللہ تعالیٰ کو ہے۔ میرا کام تو صرف یہ تھا کہ اس کے آنے سے پہلے تمہیں متنبہ کرتا سو میں نے تمہیں متنبہ کردیا۔ لہٰذا اب بھی وقت ہے کہ تم کفر و شرک کی روش سے باز آجائو اور توحید کی سیدھی راہ اختیار کرو تاکہ یقینی طور پر آنے والے درد ناک اور رسوا کن عذاب سے محفوظ رہ سکو۔