سورة الملك - آیت 18

وَلَقَدْ كَذَّبَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ فَكَيْفَ كَانَ نَكِيرِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور ان سے پہلوں نے جھٹلایا ۔ سو میرا انکار (ف 1) کیسا ہوا ؟

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 10 ” نکیر“ (عذاب) دراصل اس انتقامی کارروائی کو کہتے ہیں جو کسی کے خلاف اس کے طرز عمل کو غلط اور ناپسندیدہ سمجھ کر کی جاتی ہے۔