سورة التحريم - آیت 6
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا قُوا أَنفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ نَارًا وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ عَلَيْهَا مَلَائِكَةٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ لَّا يَعْصُونَ اللَّهَ مَا أَمَرَهُمْ وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
مومنو ! اپنی جانوں اور اپنے گھر والوں کو اس آگ سے بچاؤ جس جا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں اس آگ پر تندخو ، زور آور فرشتے مقرر ہیں جو اللہ انہیں حکم کرتا ہے اس میں نافرمانی نہیں کرتے اور جو حکم پاتے ہیں وہی کرتے ہیں۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 7 یعنی نیک اعمال کرو اور گناہوں سے بچو اور اپنے گھر والوں کو بھی اس کی تلقین کرو تاکہ خود بھی جہنم سے بچو اور انہیں بھی بچائو۔ ف 8 یعنی کوئی دوزخی ان سے رحم کی درخواست کرے تو انہیں رحم نہیں آتا۔