سورة التحريم - آیت 5

عَسَىٰ رَبُّهُ إِن طَلَّقَكُنَّ أَن يُبْدِلَهُ أَزْوَاجًا خَيْرًا مِّنكُنَّ مُسْلِمَاتٍ مُّؤْمِنَاتٍ قَانِتَاتٍ تَائِبَاتٍ عَابِدَاتٍ سَائِحَاتٍ ثَيِّبَاتٍ وَأَبْكَارًا

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اگر نبی تمہیں طلاق دے تو قریب ہے کہ اس کا رب اسے تم سے بہتر بیویاں بدل دے ۔ جو مسلمان ایمان دار ، نماز پڑھنے والی ، توبہ کرنے والی ، عبادت گزار روزہ دار ، سوہر دار (بیباں) اور کنواریاں ہوں

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

“ ف 6 مطلب یہ ہے کہ اس خیال میں نہ رہو کہ پیغمبر (ﷺ) کو ہم سے بہتر بیویاں نہیں مل سکتیں؟ اس لئے ہم جیسے چاہیں ان پر دبائو ڈال لیں۔