سورة التغابن - آیت 15

إِنَّمَا أَمْوَالُكُمْ وَأَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ ۚ وَاللَّهُ عِندَهُ أَجْرٌ عَظِيمٌ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

تمہارا مال اور اولاد صرف فتنہ (یعنی آزمائش ہیں) اور اللہ کے پاس بڑا ثواب ہے۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 8 یعنی اللہ تعالیٰ مال و دولت دیکر تمہاری آزمائش کرتا ہے کہ کون اللہ و رسول کے احکام کی اطاعت کرتا ہے اور کون دنیا کی محبت میں مشغول ہو کر اعراض کرتا ہے۔ حضرت بریدہ(رض) سے روایت ہے کہ حضرت حسن(رض) اور حسین (رض) لال کرتے پہنے گرتے پڑتے آپہنچے۔ آنحضرت)ﷺ( منبر پر خطبہ دے رہے تھے آپ)ﷺ( نے منبر سے اتر کر ان کو اپنے دونوں طرف اٹھا لیا اور فرمایا :” اللہ تعالیٰ نے سچ فرمایا ہے کہ تمہارے مال اور اولاد آزمائش ہیں (شوکانی)